ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ترکیے کےصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔
ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طیب اردوان کریں گے
پڑھیں:
مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترکیہ کی خاتونِ اوّل محترمہ امینہ اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
مریم نواز نے دورے کی دعوت دینے پر ترکیہ کے صدر اور خاتونِ اوّل کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والد محمد نواز شریف کی جانب سے انہیں خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
ترک صدر نے مریم نواز سے سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے انطالیہ میں بین الاقوامی تقریب میں شرکت کی، ترکیے کے صدر نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ، جلد نواز شریف سے ملاقات ہو گی۔
انطالیہ میں مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’تقسیمِ دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘ رکھا گیا ہے۔
کانفرنس میں مریم نواز پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔