حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد (آئی پی ایس )حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا، فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہوگئے۔ چیئرمین پی اے سی کے لیے پی ٹی آئی نے نئے ناموں کا پینل تیار کرلیا جس میں سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نام نکال دیا گیا اور ان کی جگہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

تاہم ذرائع نے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکرم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کیا اور پی اے سی کے ممبران کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حتمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد پی اے سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں حکومتی چیف وہپ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات جاری ہے اور دیگر ممبران بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی اے سی کے اجلاس کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں اجلاس میں شرکت کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز اسپیکرچمبر پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے نام پر اتفاق کے درمیان حکومت اور پی ٹی آئی اور پی

پڑھیں:

پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف)کے درمیان ملاقات طے پا گئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات پیر یا منگل کو ہو گی۔

 مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ملاقات ہوگی،ملاقات میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق گفتگو ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

متعلقہ مضامین

  • حکومت اور تحریک انصاف میں چیئرمین پی اے سی کے لیے جنید اکبر پر اتفاق
  • ’وسیم اکرم نہ آتے تو گوتم گمبھیر سے ہاتھا پائی ہوسکتی تھی‘
  • حکومت اور پی ٹی آئی میں چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق
  • پبلک اکاﺅنٹس کی چیئرمین شپ ، پی ٹی آئی نے 5 نام حکومت کو بھجوا دئیے
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف)کے درمیان ملاقات طے پا گئی
  • حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے
  • چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس، جنید خان نامزد
  • پاکستان اور سعودی عرب کا معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق