Daily Ausaf:
2025-01-24@19:34:50 GMT

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

دبئی(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کولگاتار دوسری بارکپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے4، 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارت کے یشسوی جیسوال، جسبریت بمبرا، رویندرا جدیجا، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، ہیری بروک، جوروٹ، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری بھی ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔
مزیدپڑھیں:بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے کے 2 دن بعد معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کرگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹیسٹ ٹیم دی ایئر

پڑھیں:

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے تین کھلاڑی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اس منتخب ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 افغانستان کی جانب سے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

 سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو اس سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا، بھارت ،جنوبی افریقا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا
  • آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل ہے؟
  • آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستان کے 3کھلاڑی شامل، کون کون ؟جانیں
  • آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے تین کھلاڑی شامل
  • آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟
  • ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے
  • نوجوان بھارتی بلے باز کی ٹی 20 میں تیز ترین ففٹی، یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا 
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا