12 اشیاء سستی، 14کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد تک مزید کمی ہوگئی۔اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 5 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 33.
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 9.79 فیصد، آلو7.37 فیصد، دال چنا1.61 فیصد اور مرغی ایک فیصد سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں 2.93 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران کیلے 2.70 فیصد اور لہسن 0.60 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹوٹا چاول0.47 فیصد مہنگا ہوا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں
پڑھیں:
جاپان میں برڈ فلو کا تیزی سے پھیلاؤ‘ 50لاکھ مرغیاں تلف
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے مختلف پولٹری فارموں میں تیزی سے برڈ فلو پھیلنے لگا۔وزارت زراعت اور حکام کو تشویش ہے کہ اس سے انڈوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوری میں پانچ صوبوں کے 26 فارمز میں تقریباً 50 لاکھ مرغیاں تلف کی جا چکی ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں برڈ فلو عموماً خزاں سے بہار تک جاری رہتا ہے۔ اس کا تیز ترین پھیلاؤ 2022 ء دیکھا گیا تھا، جبکہ موجودہ سیزن تیزی سے پھیلاؤ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔