حکومت نے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کمیشن بن جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے۔
اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آنے والے آخری ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مشکلات کے باوجود طاقتوروں کو للکارا، پی ٹی آئی عوام کی جماعت ہے، جس نے غریب کسانوں اور ہاریوں کےلیے جدوجہد کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو 7 دن کا وقت دیا گیا تھا اس میں کمیشن نہیں بنا، کمیشن بنایا جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر مذاکرات کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئر آدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک اسٹیبلشمنت سے پس پردہ کوئی بات ہوئی نہ ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں آج جواب دینا ہے۔