درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائش گاہ پہنچاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی ہراسانی اور بھتاخوری سے بچایا جائے، ورنہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔   درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائش گاہ پہنچاتے ہیں۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ رہائش گاہوں پر بھی سکیورٹی کے نام پر محصور کیا جاتا ہے اور باہر تالے لگائے جاتے ہیں، آزادانہ نقل و حرکت کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے، کاروباری میٹنگز نہیں کر سکتے۔عدالت نے سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چینی سرمایہ درخواست میں رہائش گاہ پولیس کی گیا ہے

پڑھیں:

پارا چنار کے لیے 61 گاڑیوں کا قافلہ بحفاظت کرم پہنچ گیا

پارا چنار کے لیے امدادی سامان لے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن کے حساس علاقے کو عبور کرتے ہوئے کرم ایجنسی میں بخیریت داخل ہو گیا۔ یہ قافلہ 16 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد متاثرہ علاقے میں امداد فراہم کرنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات جیسی ضروری اشیاء شامل ہیں۔ قافلے کو ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو بہترین حفاظتی انتظامات کے ساتھ کرم پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی پولیس چینی سرمایہ کاروں سے بھی بھتہ لینے لگی
  • انٹرنیشنل ایکٹو سمز سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف
  • پولیس کی بھتہ خوری اور ہراسانی ختم نہ ہوئی تو واپس جانے پر مجبور ہونگے، چینی سرمایہ کارعدالت پہنچ گئے
  • چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام
  • چینی سرمایہ کاروں کی پولیس ہراسگی کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
  • ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے
  • پارا چنار کے لیے 61 گاڑیوں کا قافلہ بحفاظت کرم پہنچ گیا
  • رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر ائیرپورٹ پہنچ گئیں، مداح تشویش میں مبتلا
  • سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم