اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کمیشن بن جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے۔

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مشکلات کے باوجود طاقتوروں کو للکارا، پی ٹی آئی عوام کی جماعت ہے، جس نے غریب کسانوں اور ہاریوں کےلیے جدوجہد کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو 7 دن کا وقت دیا گیا تھا اس میں کمیشن نہیں بنا، کمیشن بنایا جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر مذاکرات کیے۔

بھارت کی آرڈیننس فیکٹری میں اتنا زور دار دھماکہ کہ آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی، ہلاکتیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی لیڈر شپ کا فقدان بڑھنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما و کارکنان میں پریشانی بڑھنے لگی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق سلمان اکرم راجہ اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ میں اختلافات بڑھنے لگے،دونوں رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کو اپنی اپنی ہدایات جاری کردیں۔
اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز رہنما پریشان ہیں، کس کی مانیں کس کی نہ مانیں؟پارٹی اراکین تذبزب کا شکار ہوکر رہ گئے، لاہور میں اختلافات کے باعث پارٹی رہنماؤں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

 گزشتہ دنوں عالیہ حمزہ کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی، عالیہ حمزہ کی کال پرلاہور میں کوئی بھی احتجاج کے لئے باہر نہ نکل سکا،صرف چند مخصوص کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کیا، لاہور تنظیم بھی اپنا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔
 

متعلقہ مضامین

  • وکیل اور پارٹی رہنماؤں کو بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، علیمہ خان
  • حکومت سندھ کا ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ
  • تینوں بہنوں اور سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے