Daily Mumtaz:
2025-01-24@19:39:38 GMT

قرآن پاک کے نادر و نایاب 100 سے زائد نسخے چوری

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

قرآن پاک کے نادر و نایاب 100 سے زائد نسخے چوری

کوئٹہ : غار کے اندر قائم میوزیم سے مذہب اسلام کی مقدس کتاب قرآن کے 100 سے زائد نایاب نسخے چوری ہو گئے  ۔
 یہ قدیم نسخے کوئٹہ کے مغرب میں واقع پہاڑی سرنگ کے اندر بنائے گئے میوزیم میں رکھے گئے تھے جنہیں 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب چوری کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی  ۔
 قرآن کے بوسیدہ اور ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز جبل نور القرآن کے انتظامی کمیٹی کے حکام کے مطابق ’قرآن مجید کے جن قدیم نسخوں کو چوری کیا گیا ہے وہ یہاں آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنتے تھے۔
 میوزیم کے ایک ذمہ دار اجمل یوسفزئی کے مطابق قرآن مجید کے 120 نسخے چوری کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ 900 سال تو کچھ 100 برس پرانے ہیں جو ادارے نے گزشتہ 30 برسوں کے دوران جمع کیے تھے۔
 انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ان میں ہاتھ سے لکھے ہوئے قلمی اور خطّاطی کے خوبصورت نمونوں پر مشتمل نسخے اور قرآن کے مختلف زبانوں کے تراجم بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ جبل نورالقرآن کے اندر موجود سرنگوں میں قرآن کے قدیم نسخوں کو شو کیسوں میں رکھا گیا تھا اور سرنگوں کی دیواروں کے ساتھ نصب یہ شو کیس اور اُن پر لگے روشنی کے بلب اس جگہ کے ماحول کو خوبصورت بناتے تھے۔
 چوری کے واقعے کے بعد یہاں کی جو ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں ان میں سرنگوں کے اندر شو کیس ٹوٹے ہوئے ہیں اور ان کے شیشے بکھرے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق چور مجموعی طور پر 12 شو کیس توڑ کر اُن سے قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔
  چور رات کو اس وقت جبل نورالقرآن میں داخل ہوئے تھے جب بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرا تھا۔
  اطلاعات کے مطابق وہاں لوڈ شیڈنگ کے دوران روشنی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چلانے کے لیے بیٹریز ہیں لیکن اگر بجلی زیادہ دیر تک نہ آئے تو بیٹریوں کا بیک اپ ختم ہونے کے بعد مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے ۔
 میوزیم کے اور زمہ دار عبدالرشید لہڑی نے بتا یا کہ بجلی کے دیر سے آنے کی وجہ سے چونکہ بیٹریز کا بیک اپ ختم ہوا تو اس کے باعث سی سی ٹی وی کیمرے بند ہو گَئے یا پھر چوروں نے ان کا کنیکشن منقطع کیا۔
 ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ جو نسخے لکھے ہوئے تھے ان کو ہم نے شو کیسز میں رکھا تھا تاکہ لوگ آ کر ان کو دیکھیں کہ پرنٹنگ مشینوں کی ایجاد سے پہلے ان نسخوں کو ہاتھ سے لکھنے میں کتنی محنت ہوئی ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ چوروں نے زیادہ تر ان شو کیسز کو توڑا جن میں قرآن کے قدیم نسخے تھے چونکہ شو کیسز پر تالے لگے ہوئے تھے اس لیے ان قدیم نسخوں کو لے جانے کے لیے ان کو اوپر سے توڑا گیا ہے۔
 میوزیم کے انچارج محمد اجمل نے پولیس تھانہ بروری میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 380، 457 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرایا  ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق نسخوں کو قرا ن کے کے اندر

پڑھیں:

ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے

بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے گھر سے ڈیلیوری بوائے نے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ 22 جنوری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز ہونیوالے میچ کے 2 ٹکٹس ایک ڈیلیوری بوائے نے گھر سے چوری کیے ہیں۔

میچ سے چند گھنٹے قبل اداکارہ نے ٹکٹ کی چوری سے متعلق انسٹاگرام پر مداحوں آگاہ کیا اور رائیڈر کیخلاف کمپلین بھی درج کی۔

مزید پڑھیں: نوجوان بھارتی بلے باز کی ٹی 20 میں تیز ترین ففٹی، یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر

سواستیکا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ آرڈر شام 6:30 پر دیا گیا تھا لیکن ڈیلیوری رائیڈر نے 5:30 بجے آرڈر پہنچا دینے کا نشان لگادیا جس پر ہم نے سویگی کمپنی کو شکایت بھی کی تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا"

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ میرے دوست کے والد کیلئے تھے جنہیں لائیو میچ دیکھنا تھا تاہم وہ محروم ہوگئے، میچ شروع ہونے سے قبل تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے، جس نے انکی میچ دیکھنے کی امیدوں کو توڑ دیا۔

سواستیکا نے اپنی تصویر اور فون نمبر سمیت ڈیلیوری ایگزیکٹو کی تفصیلات کے ساتھ سوئگی جنی آرڈر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Swastika Mukherjee (@swastikamukherjee13)

 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، جبل نور سے قرآن کریم کے قدیم نسخے چوری
  • کوئٹہ: ’جبل نورالقرآن‘ سے قران پاک کے قدیم نسخے چوری
  • ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے
  • کوئٹہ: جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے چوری ہوگئے
  • کوئٹہ، جبل نور القرآن میں رکھے قرآن کے قدیم نسخے اور اوراق چوری
  • جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےیوسی دفاتر میں چوری کی واردات
  • جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی دفاتر میں چوری کی واردات، جانیں تفصیل
  • یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم بنایا جائیگا.ویلتھ پاک
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر 53 افراد جاں بحق اور 800سے زائد زخمی ہوئے