حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے
ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، شہباز شریف پی ٹی آئی کو ملک دشمن اور وزرا انتشاری و دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، ایسے ماحول میں مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تکبر اور رعونت کا مظاہرہ کیا ہے ،حکومت کو ملک کی فکر ہے تو ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کسی خوف، دباؤ اور کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر شروع کیے تھے، پی ٹی آئی آج بھی ملک کی سب سے پاپولر اور بڑی سیاسی جماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریک کا اعلان کیا تو لوگ دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی
پڑھیں:
مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں:شیخ رشید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔
شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔