اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بہت بڑی تبدیلی کو متعارف کرایا ہے۔

اس حوالے سے کئی ماہ سے لیکس سامنے آرہی تھیں اور اب اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے پہلے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایجنٹ آپریٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ اے آئی ایجنٹ آپ کے ویب ٹاسک مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بس آپ کو ایک بٹن کو کلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آپریٹر بنیادی طور پر ایک کمپیوٹر یوزنگ ایجنٹ (سی یو اے) ہے جو جی پی ٹی 4o ماڈل کو استعمال کرکے ویب پر براؤز اور سرچ کرتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ اے آئی ایجنٹ آپ کی سرچنگ ضروریات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے علم ہوتا ہے کہ اسے کیا سرچ کرنا ہے۔یہ اے آئی ایجنٹ ابھی امریکا میں چیٹ جی پی ٹی پرو کے سبسکرائبرز کو ریسرچ پریویو ماڈل میں دستیاب ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق آپریٹر ایک ایسا ایجنٹ ہے جو اپنے طور پر آپ کے لیے مختلف ٹاسک مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق آپریٹر بالکل انسانوں کی طرح ویب براؤزنگ کرسکتا ہے، جبکہ آپ اسے ڈنر ریزرویشن کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں، وہ آپ کے لیے طویل فارم بھی بھر سکتا ہے، کسی آن لائن سروس کو کچن یا گھر کے لیے درکار سامان کا آرڈر دے سکتا ہے یا فلائٹ بکنگ بھی کرسکتا ہے۔چونکہ ابھی یہ ریسرچ پریویو ماڈل میں دستیاب ہے تو یہ فی الحال اس کا ابتدائی ورژن ہے اور اوپن اے آئی کی جانب سے کچھ پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔اوپن اے آئی نے آپریٹر کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے اولین اے آئی ایجنٹس میں سے ایک ہے جوخودمختار طور پر آپ کے لیے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ بس آپ اسے کوئی ٹاسک دیں اور وہ اسے خود مکمل کر دے گا۔درحقیقت کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپریٹر ‘دیکھ’ بھی سکتا ہے (اسکرین شاٹس کے ذریعے) اور براؤزر سے ‘انٹریکٹ’ (ماؤس اور کی بورڈ ایکشنز کے ذریعے) کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہ خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے تصدیق کی کہ مزید ایجنٹس پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اے ا ئی ایجنٹ کی صلاحیت ا پریٹر کرنے کی ایجنٹ ا کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں ٹریفک لائسنس بنانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے جدید سہولت متعارف

لاہور:

لاہور میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے چوکوں اور چوراہوں پر تریفک لائسنس بنانے کی جدید سہولت متعارف کرادی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے جدید ممالک کے طرز پر ٹریفک کیاسک کا آغاز کر دیا ہے۔

 ابتدائی طور پر افشاں چوک مال روڈ پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیبن نصب کیا گیا ہے جہاں شہری موٹر سائیکل کے لائسنس بنوانے اور ڈرائیونگ لائسنس وصول کرنے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے متعلقہ تمام سہولیات اس کیاسک کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جبکہ چوک چوراہوں پر براہ راست لائسنس بنانے کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کنٹرول کے لیے کیاسک میں لاوڈ اسپیکر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ ٹریفک وارڈنز یہاں 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے اور ان کے لیے ٹھنڈے پانی، اے سی، آرام کرنے کی جگہ اور شدید موسم سے بچاؤ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ افشاں چوک کے بعد مال روڈ، گلبرگ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار ٹریفک کیاسک متعارف کروائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کی نگرانی ایس پی ہیڈ کوارٹر منصور الحسن کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیکٹ چیک: کیا چین نے واقعی 10 جی انٹرنیٹ سروس متعارف کروائی ہے؟
  • لاہور : ٹریفک لائسنس بنانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے جدید سہولت متعارف
  • لاہور میں ٹریفک لائسنس بنانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے جدید سہولت متعارف
  • واٹس ایپ کی ویب صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری
  • انٹربینک میں روپیہ تگڑا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط
  • چیٹ جی پی ٹی کے ایک اور فیچر نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا
  • چیٹ جی پی ٹی کا نیا لائٹ ورژن متعارف
  • پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فالج کے علاج کی جدید سہولت متعارف
  • الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
  • دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان