خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سال تک کی عمر کے خاندان سربراہ کی فوتگی پر ورثا کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم شامل کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں صحت کارڈ اسکیم اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت اور سیاسی مخالفین سے ملاقاتوں کے باعث علی امین گنڈاپور اور کارکنوں میں دوریاں

اس موقع پر گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا انشورنس اسکیم شروع کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے، یہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ اسکیم نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا فلاحی اسکیم ہے، صوبائی حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت صحت انصاف کارڈ اسکیم کے تحت زیر علاج خاندان کے سربراہ کی فوتگی کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی،  60 سال تک کی عمر کے خاندان سربراہ کی فوتگی پر ورثا کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ کے ذریعے شہریوں کو 20 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے کہا کہ 60  سال سے زائد عمر کے خاندان سربراہ کی فوتگی پر خاندان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، لائف انشورنس اسکیم کے تحت ایک کروڑ 4 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہوں گے جبکہ اس ضمن میں سالانہ ساڑھے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے، جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی .

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ صحت کارڈ پلس کے بعد لائف انشورنس اسکیم سماجی تحفظ کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا دوسرا بڑا پروگرام ہے، صوبے کے 49 فیصد خاندان غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں، ان کی سماجی تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی کفالت بانی چیئرمین کے وژن کا اہم جز اور ریاست کی ذمہ داری ہے، موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں متعدد پروگراموں پر عملدرآمد کررہی ہے، لائف انشورنس اسکیم خاندان کی کفالت کرنے والے کی رحلت کی صورت میں متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی،صحت کارڈ اسکیم کے تحت صوبے کی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خیبرپختونخوا صحت کارڈ علی امین گنڈاپور لائف انشورنس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا صحت کارڈ علی امین گنڈاپور لائف انشورنس لائف انشورنس اسکیم علی امین گنڈاپور صحت کارڈ اسکیم صوبائی حکومت اسکیم کے تحت لاکھ روپے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح

صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جسے حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، اور 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  • کے پی حکومت کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • مردان، زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر
  • مردان؛ زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل
  • سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح