سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 289600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کے اضافے سے 248285 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 29 ڈالر سے بڑھ کر 2772 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 750 روپے کمی کے بعد 286700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 641 روپے کمی کے بعد 245799 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 225323 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 2743 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا