سرکاری ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، وائی ڈی اے بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہئے۔ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز فراہم کرنے سے ہیلتھ کئیر کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غریب عوام علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا حق دار ہے۔ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کا موجودہ نظام بہتر بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صبح شام کام کرنے والے تمام فرض شناس ینگ ڈاکٹرز کو باور کراتے ہیں کہ ان کی لیڈرشپ ان کے تمام جائز حقوق پر کسی سے کسی قسم کا بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔
ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کیلئے مستقل ملازمتیں، دس سالوں سے تعطل کا شکار ڈاکٹروں کا پروموشن، ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں کی برابر تنخواہیں، ہاؤس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے تناسب سے اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر فراہمی، ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے ہاسٹل، پوسٹ گریجویٹس کیلئے مزید پیڈ سلاٹس کی منظوری، سمیت ان تمام مسائل پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کی ہے، جنہیں حل کرنے سے بلوچستان میں ہیلتھ کیئر ڈلیوری کا نظام مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق کیلئے جاری حالیہ جدوجہد میں تمام ڈاکٹر کمیونٹی نے جس اتحاد، اتفاق اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے اور ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر منظم اور متحد کرنے کو موجودہ حالات میں انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ وائی ڈی اے بلوچستان کی میزبانی میں ایسوسی ایشن پاکستان کا پہلا کنونشن بلوچستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جسکی تاریخ کا اعلان وائی ڈی اے پاکستان کی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹروں کی نے کہا کہ
پڑھیں:
جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔
وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔
متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی عازمین کیلئے دو اہم طریقے بتائے گئے ہیں، اہل ممالک کے افراد hajj.nusuk.sa کے ذریعے نُسُک پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں سے بکنگ کریں۔
جن ممالک کا نُسُک میں اندراج نہیں، وہ اپنے مقامی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGO) کی فہرست حاصل کریں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے، جو یا تو متعلقہ ملک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوگا یا نُسُک پلیٹ فارم سے۔