اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی،کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ،750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے, تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔

سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا، بانڈ نمبر 317904، 496553 اور 800663 رکھنے والوں نے 5 لاکھ روپے مالیت کے بالترتیب 3 انعامات جیتے ہیں ،نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی جس میں بالترتیب 1500 روپے اور 100 روپے کے بانڈز شامل ہوں گے جو بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی ۔

حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کیلئے انعامی رقم کا 15 فیصد اور نان فائلرز کیلئے 30 فیصد رکھا گیا ہے۔ بانڈ ہولڈرز کو اگلی قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کرنا پڑے گا۔
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس 15 ہزار ڈالر تک مختص

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز روپے مالیت کراچی میں

پڑھیں:

پی ایم ای ایکس میں 37.787 بلین روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 37.760 بلین روپیمالیت کے سودے ہوے? جن کی مجموعی تعداد 28،889 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہویئے جن کی مالیت 19.706 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.947 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.762 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.800 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.419 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.038 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 791.234 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 453.367 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 255.741 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 222.651 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 160.766 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 94.433 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 88.682 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 18.969 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 14 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26.885 ملین روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
  • پی ایم ای ایکس میں 37.787 بلین روپے کے سودے
  • نیشنل کرکٹ ارینا میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا فیصلہ
  • 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟
  • نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ ، سندھ نے 9گولڈ میڈلز حاصل کیے
  • کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک پکڑا گیا، کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب؛ کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب؛ کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد