Jang News:
2025-01-24@18:23:12 GMT

بلوچستان: 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

بلوچستان: 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے


بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔

کوئٹہ میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر نجیب اللّٰہ عرف درویش عرف آدم اور عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

نجیب اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سپورٹ کیا جا رہا تھا، بلوچ آزادی پسند لیڈرز خود غیر ممالک میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

پاکستان میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاورافغانستان میں طالبان جنگجوؤں پر حالیہ.

..

دو نوجوانوں نے کہا کہ بی ایل اے نے ان کے خراب مالی حالات کا فائدہ اٹھایا، ریاست کے خلاف ذہن سازی کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کے لیے راستہ کھلا ہے، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

افغانستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ژوب میں ہلاک دہشتگرد افغان تھا: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری ہلاک ہوا۔ دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، جو حاجی قاسم داوران خان کا بیٹا اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع وزیرخوا کے گاؤں بِلورائی کا رہائشی تھا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش عبوری افغان حکومت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔ یہ واقعہ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 اہم دہشتگرد کمانڈر پکڑے گئے ،تہلکہ خیز انکشافات
  • کوئٹہ، 4 دہشتگرد کمانڈرز قومی دھارے میں شامل، وزراء کیساتھ پریس کانفرنس
  • کوئٹہ، متعدد دہشتگرد کمانڈرز قومی دھارے میں شامل، وزراء کیساتھ پریس کانفرنس
  • بلوچستان میں 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے
  • ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس نے کہا ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، بلوچ کمانڈر
  • ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس نے کہا ہم آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، بلوچ کمانڈر
  • بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے 2 اہم دہشتگرد کمانڈرز نے کیا چشم کشا انکشافات کیے؟
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثیوں کو ایک بار پھر دہشتگرد گروپ قرار دے دیا
  • افغانستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ژوب میں ہلاک دہشتگرد افغان تھا: آئی ایس پی آر