اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ 

مسافر نے یہ منشیات مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق مسافر امین اللّٰہ خان مسقط جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مٹھائی کے ڈبوں کو مشکوک قرار دیا۔ 

کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتار

بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبوں کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی 2 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم کو گرفتار کر کے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

4 خواتین اسمگلر گرفتار؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف کے مطابق سکھر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کرنے والی 4 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی سٹی پوائنٹ سکھر کے قریب کی گئی۔ دوران تلاشی چاروں خواتین کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو آئس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے مطابق خواتین ملزمان نے منشیات اسکاچ ٹیپ کی مدد سے جسم سے لپیٹ رکھی تھی۔ گرفتار خواتین کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خواتین سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ منشیات اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں خواتین کو ملوث کرنا باعث تشویش ہے۔ ایسے گروہوں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ خواتین کو ایسے جرائم میں استعمال کرنے والےکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے انسداد کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل اور پرعزم ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو گیا
  • پی آئی اے نے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغازکردیا
  • مٹھائی میں چھپائی گئی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • 4 خواتین اسمگلر گرفتار؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • کراچی ایئرپورٹ: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 مسافر گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لیبیا سے آنے والے 2 مسافروں سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ، عملے نے خاتون مسافر کو لاکھوں کے نقصان سے بچا لیا
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری، 5ملزمان گرفتار ،113کلومنشیات برآمد
  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف 4 کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار