سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں محمد جاوید کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سپریم کورٹ : فوٹو فائل
سپریم کورٹ آف پاکستان نے محمد جاوید کو 12 سال قبل سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ کیا کوئی الزام لگائے گا تو سزا دے دی جائے گی؟ الزام ثابت بھی کرنا ہوتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب کو مارنے کی نیت سے آنے والا کسی ایک کو کیوں چھوڑے گا؟
سپریم کورٹ: 12 سال بعد سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار، ملزم کو رہائی مل گئیسپریم کورٹ نے کہا کہ 2010 میں اعجاز اور شریک ملزمہ کو ملزمہ کے شوہر کے قتل پر سزا سنائی گئی، ملزمان پر ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا گیا،
محمد جاوید کو 2013ء میں تلہ گنگ میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں: شیخ رشید
سٹی42 : سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کوئی اثر نہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتا، جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے تو مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں، شہادتوں پر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو حل نہیں نکلے گا، میرے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
اس سے قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اوور سیز پاکستانیز کے حق کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ آئینی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔
درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو انتخابات ہو بھی نہیں رہے، آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کردیں گے۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
Ansa Awais Content Writer