Jang News:
2025-01-24@18:32:49 GMT

سندھ میں گیس ہے لیکن گھروں میں نہیں ہے: ارکانِ سندھ اسمبلی

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

سندھ میں گیس ہے لیکن گھروں میں نہیں ہے: ارکانِ سندھ اسمبلی

---فائل فوٹو 

رکنِ سندھ اسمبلی، پی پی رہنما ہیر سوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، سندھ میں گیس ہے لیکن گھروں میں نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکنِ پیپلز پارٹی ہیر سوہو نے تحریکِ التواء پیش کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 50 فیصد گیس استعمال ہو رہی ہے، سندھ کا گیس استعمال 38 فیصد ہے لیکن ہمیں پھر بھی نہیں ملتی۔

ہیرسوہو نے یہ بھی کہا کہ دن بھر گیس کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے، انڈسٹریز تباہ ہو رہی ہیں، گھروں میں بھی گیس نہیں، کھانا بھی نہیں بن پاتا ہے، کھانا باہر سے لانا پڑتا ہے جس سے مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔

گورنر سندھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی سے ناراض

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریکِ التواء کی میں حمایت کرتا ہوں، سوئی گیس جہاں سے نکلتی ہے وہاں کے لوگوں کا حق ہے، بڑی بڑی بسیں سی این جی پر چل رہی ہیں۔

رکنِ ایم کیو ایم راشد خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے سندھ کی عوام تنگ آ گئے ہیں، گیس نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ کو وزیرِاعظم سے بات کرنی چاہیے۔

محمد راشد خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سلنڈر کے باعث جو اموات ہوں گی ان کا ذمے دار کون ہے؟ 

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پنجاب اور سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔

حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج ایوان مچھلی بازار بن گیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ارکاراکین نے احتجاج شروع کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم کے گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے بانی ٹی آئی کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ اس دوران ارکان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس آ دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز قابل مذمت ہے،جاوید قصوری
  • جامشورو: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے کے حکومتی فیصلے پر تنقید
  • ارکان اسمبلی کا علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ
  • پی ٹی آئی ارکان کا آج پھر قومی اسمبلی میں احتجاج  ونعرے بازی کے بعد واک آؤٹ
  • پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آدھا گھنٹہ احتجاج کرکے واپس چلے جاتے ہیں، اسپیکر ایاز صادق
  •  علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ
  • وزیراعظم کی آمدپرکورم کامسئلہ حل،PTI کا ’’اوو،اوو‘‘
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج ایوان مچھلی بازار بن گیا