دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس 15 ہزار ڈالر تک مختص
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
نیپال (نیوزڈیسک)ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا
عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا امریکی تاریخ کے 3 اہم قتل کی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایورسٹ سر کرنے ماو نٹ ایورسٹ کے لیے
پڑھیں:
سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سنہری ہلچل جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔
سونے کی اس تیز رفتاری نے زیورات کے خریداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جبکہ سرمایہ کار اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔