جرمنی: بچوں پر چاقو حملہ، مشتبہ افغان ملزم سے تفتیش جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) جرمنی میں جان لیوا حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز ایک نیا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک مشتبہ افغان مہاجر نے باویرین شہر آشافن بُرگ کے ایک پارک میں چھوٹے بچوں پر چاقو سے وار کیا۔ حملہ آور نے ایک دو سالہ مراکشی لڑکے اور ایک 41 سالہ جرمن شخص کو ہلاک کر دیا۔ جرمن شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔
اس حملے میں تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے اور ان میں شام کی ایک دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے، جس کی گردن پر زخم آئے۔جرمن میڈیا کے مطابق 28 سالہ مشتبہ افغان ملزم کا نام انعام اللہ او ہے اور حکام کے مطابق وہ ایک عرصے سے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا۔ ملزم کو ایک نفسیاتی ادارے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
جرمنی میں 23 فروری کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
اس حملے کے بعد قدامت پسند یونین جماعتوں کے چانسلر شپ کے امیدوار فریڈرش میرس نے منتخب ہونے کی صورت میں سیاسی پناہ کے قوانین اور مستقل سرحدی کنٹرول میں ''بنیادی تبدیلی‘‘ کا عہد کیا ہے۔ان کے اتحادی اور باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر نے چھوٹے بچوں پر اس حملے کو ''سب سے زیادہ نفرت انگیز اور ہولناک جرم قرار دیا، جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔
‘‘ انہوں نے اس راہگیر کی بہادری کی تعریف کی، جو بچوں کی حفاظت کی کوشش میں مارا گیا۔جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی
حملے کے بعد حکام کا کہنا تھا کہ افغان باشندے کو بہت پہلے یورپی یونین میں داخل ہونے والے اس کے پہلے ملک بلغاریہ واپس بھیج دیا جانا چاہیے تھا۔ چانسلر اولاف شولس کی زیر قیادت حکومت نے اس الزام کی تردید کی لیکن اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں کے انتظام سے متعلق یورپی یونین کے موجودہ قوانین ''اب کام نہیں کرتے‘‘۔
دوسری جانب صدمے میں مبتلا اور سوگوار شہری جمعرات کو متاثرین کی یاد میں جمع ہوئے، جہاں سٹی میئر یورگن ہیرزنگ نے کہا کہ یہ واقعہ پورے شہر کی یادداشت پر کنندہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے ''زخمیوں اور مرنے والوں کے لیے افسوس کا ایک لفظ کہے بغیر نفرت کے پیغامات‘‘ پھیلانے والوں کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ان کے شہر کے لوگ ''ایک ساتھ مل کر رہیں‘‘ گے۔
حکام کے مطابق مشتبہ افغان شخص سن 2022 میں جرمنی پہنچا تھا، اور سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی اور بعد میں اس نے ملک چھوڑنے پر رضامندی بھی ظاہر کی تھی لیکن اسے ابھی تک ملک بدر نہیں کیا جا سکا تھا۔
جرمنی سے مہاجرین کی عجلت میں واپسی غیر ضروری، شامی وزیر خارجہ
سٹی میئر نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں ''اندر سے ہلا کر رکھ دیا‘‘ ہے، ''مجھے ایسا لگتا ہے، جیسے میرا اپنا بچہ مر گیا ہو، یا میرا بھائی مر گیا یا زخمی ہو گیا ہو‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کے بہت سے دوسرے لوگ بھی ایسا ہی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی۔
ا ا/ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشتبہ افغان سیاسی پناہ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں 14 جنوری سے لاپتہ 2بچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا، پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل حاصل کی گئی بچوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کسی اور خاندان کی نکلی۔ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی گئی ہیں لیکن فوری طور پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہے۔