باسم سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ایس سی ماڈل ٹاؤن، کالنک روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کے کام کا جائزہ لیا گیا، جس کا 25 جنوری تک مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اے سی نشتر محمد سلیم آسی نے نیسپاک ٹیم کے ہمراہ یو سیز 241، 251، 243 اور 250 کا دورہ کیا تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کو چیک کیا جا سکے۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

اے سی رائیونڈ زینب طاہر نے جاتی امرا روڈ پر یو سی 270 میں سیوریج سکیم کا معائنہ کیا اور اس منصوبے کی تکمیل کی مدت 5 ماہ تک متوقع ہے۔اے سی شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یو سیز 40 اور 154 میں جنوری میں شروع ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسی طرح اے سی کینٹ فاطمہ ارشد نے واسا حکام کے ہمراہ یو سی 152 کا تفصیلی دورہ کیا۔

ایس سی علامہ اقبال ٹاؤن نے یو سیز 77 اور 100 میں ایم سی ایل کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ترقیاتی کاموں کا معائنہ کاموں کا

پڑھیں:

پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوامی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے،میر گل محمد جکھرانی

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل کشمور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی میر گل محمد خان جکھرانی نے کی۔ پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران پی پی ایم این اے سردار علی جان خان مزاری، پی پی ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسو، پی پی ایم پی اے میر غلام عابد خان سندرانی، پی پی ایل کے نمائندوں اور کمیٹی کے سیکرٹری کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر ضلع میں پی پی ایل کے تعاون سے کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی میر گل محمد جکھرانی نے کہا کہ ضلع کشمور کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوامی منصوبوں کی تکمیل میری اولین ترجیح ہے، اس لیے جلد ان علاقوں میں کھلی کچہری کے ذریعے مکینوں کو ان کی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر پی پی ایل گیس فیلڈ کے عہدیداروں کی جانب سے کمیٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 2900 ارب روپے درکار ہیں، وفاقی وزیر
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی
  • ڈپٹی کمشنرز اسکیموں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،فیصل عقیلی
  • پی پی اے ایف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا
  • ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،میئر حیدرآباد
  • بنیادی سہولیات لوگوں تک پہنچانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انور عباس
  • لاہور، علماء نے تین کاموں کو غیر شرعی قرار دے کر فتویٰ جاری کردیا
  • پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوامی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے،میر گل محمد جکھرانی
  • غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران خاموش رہے، حافظ نعیم