Nawaiwaqt:
2025-01-24@17:42:42 GMT

کوہ پیماؤں کیلئے بری خبر

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کوہ پیماؤں کیلئے بری خبر

 دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ غیر میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے، اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 289600 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کے اضافے سے 248285 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 29 ڈالر سے بڑھ کر 2772 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی 100 گنا بلند 2 چوٹیاں دریافت
  • ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ
  • “ڈرل بے بی ڈرل” سے بڑھ کر تعاون کرو
  • سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس 15 ہزار ڈالر تک مختص
  • ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
  • ہم چاہتے ہیں قابل ترین لوگ ہی امریکا آئیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے، پاسبان حریت
  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت، ہمارا نشان عمران ہیں، بیرسٹر گوہر