دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کا استحصال، ہوشربا انکشافات منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بے ایل اے کے گھناؤنا کردار کو بے نقاب کرتے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
ولسن سینٹر واشنگٹن کا ایک مستند تھنک ٹینک ہے جس کی رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے بلوچ خواتین کےجنسی استحصال میں ملوث ہے، بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے، بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔
عدیلہ بلوچ کے والد کے مطابق ’’جب میری بیٹی لاپتا ہوئی تو میں نے عدیلہ کو تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی‘‘، حکومت کے تعاون کی وجہ سے آج میری بیٹی دہشت گردوں سے آزاد ہو کر ہمارے ساتھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتی ہیں، بی ایل اے خواتین کو خودکش بمباروں کے طور پر بھرتی کرنے کے لیے جنسی درندگی کرتی ہے۔ عدیلہ بلوچ، شاری بلوچ اور ماہل بلوچ کو بی ایل اے نے سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خود کش بمبار بننے پر مجبور کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تربت کی 27 سالہ عدیلہ بلوچ کو بی ایل اے نے فریب سے اپنے جال میں پھنسایا۔ بی ایل اے نفسیاتی دباؤ ڈال کر زبردستی دہشت گردانہ کارروائیوں میں خواتین کا استعمال کر رہی ہے، بی ایل اے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے معصوم بلوچ خواتین کو دہشتگردانہ کارروائی کیلئے بھرتی کر رہی ہے، بی ایل اے نے خواتین خودکش بمباروں کا استعمال کرکے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی۔
ماہل بلوچ کے والد کے مطابق والدین اپنے بچوں کو تعلیم دیکر دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچائیں، خواتین پر جنسی تشدد بی ایل اے کی اخلاقی پستی کی علامت ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی برادری کو دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے مکروہ عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، عالمی سطح پر بی ایل اے کی دہشت گردی کی مذمت سے واضح ہے کہ بی ایل اے ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی جانب سے خواتین کا

پڑھیں:

لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع لوئر دیر میں کامیاب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی، صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نےلوئر دیر میں انتہائی مطلوب خارجی سمیت 2 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ منظرعام پرآگئی
  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • لکی مروت ،پولیس کا دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستانیوں کا قتل؛ ثابت ہوا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • پاکستان میں عورتوں سے بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹ
  • بلوچستان میں مذاکراتی تعطل، بلوچ خواتین کی رہائی پر ڈیڈلاک برقرار
  • موقع پرست سرداروں، جعلی کامریڈوں ،دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین