اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے نیب کو خط لکھ کر شواہد اور توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا،ایف آئی اے نے نیب سے آصف زداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کا ریکارڈ طلب کرلیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا سپلیمنٹری چالان تیار کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔

پاکستان میں صرف 7 فیصد شادیوں میں پروفیشنل خدمات لی جاتی ہیں: سروے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔ 

مذکورہ درخواستوں کی سماعت کل عدالت عالیہ میں ہوگی، اس سلسلے میں بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم نے توشہ خانہ ایکٹ پر نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان کیخلاف گواہی کیلئے دو سابق ملٹری سیکرٹریز طلب

نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ 

عدالت نے اعتراضات دور کر کے درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ کیس : آصف زرداری اور نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • 60 تولہ سونا اور خطیر رقم چوری کا معما حل، گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار
  • توشہ خانہ 2کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس
  • توشہ خانہ ٹو: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
  • توشہ خانہ کیس 2: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
  • توشہ خانہ ٹو کیس، عمران، بشریٰ کی بریت درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
  • توشہ خانہ ٹو کیس، بانی، بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • توشہ خانہ ٹو کیس: بانی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا