پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )حکومت اور اپوزیشن کی درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلوانے پر اتفاق ہوا تھا ،، جس کے بعد جمعے کے روز پارلیمنٹ کی کمیٹی روم ٹو میں اڑھائی بجے اجلاس طلب کرلیا گیاتھا ؕ۔
اجلاس سے قبل تحریک انصاف نے پانچ ارکان کے نام بھیجے تھے جن میں عامر ڈوگر ، جنید اکبر ،، شیخ وقاص ، عمر ایوب ، خواجہ شیراز کے نام بھیجوائے گئے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر کے نام کو بطور چیئرمین پی اے سی فائنل کیا گیا تھا باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،، پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا الیکشن لڑنا چاہتی ہے جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخابات کے لیے بلوایا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔