لاہور:

پنجاب حکومت نے لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں  لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ  کرلیا گیا۔ مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے لیے 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے اجلاس میں نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت  کے لیے ضروری اقدامات کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔ رمضان المبار ک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت کی جائے۔ انتظامیہ اور متعلقہ حکام فرض نہیں عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ 

اجلاس میں نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے، جس کے لیے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل  پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: نگہبان رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم
  • پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا فیصلہ
  • بڑے کسانوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبرآگئی
  • گاڑیوں کے مالکان کیلئے اہم خبر ، بڑی شرط ختم
  • پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی
  • پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں
  • پنجاب پولیس کی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع
  • ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی