نیویارک(نیوزڈیسک)میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر مجبور کرنے کیلئے نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے کونٹینٹ کری ایٹرز کو ماہانہ 10سے 50ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جائے گ

تاہم شرط یہ ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت کسی اور پلیٹ فارم سے قبل انسٹا گرام ریلز میں پوسٹ کریں۔میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

انسٹا گرام کی جانب سے ریلز ویڈیوز کے دورانیے کو بھی 90سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کردیا گیا ہے۔
عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل پیش ہونے سے روک دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انسٹا گرام

پڑھیں:

سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نکاح کی تصاویر کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)

نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)

نکاح کے اس پُر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا جس میں جوڑا انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر انضمام الحق کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر رجب بٹ کو 50 ہزار جرمانہ اور جانوروں کے حقوق پر ماہانہ ویڈیو بنانے کی سزا
  • میٹا کا صارفین کو ریلز اور ویڈیوز پر ٹک ٹاک سے زیادہ معاوضہ دینے کا اعلان
  • سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل
  • میٹا کا واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان
  • میٹا نے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ہنڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 اب بینکوں سے آسان اقساط پر دستیات، قیمت کیا ہے؟
  • میٹا کی نئی سہولت:واٹس ایپ کو فیس بک اور انسٹاگرام سے منسلک کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں آج بروزبدھ،22جنوری 2025 سونے کی قیمت آسمان سے باتیں‌کرنے لگی،2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز