مسلم مخالف پروپیگنڈا انجام کو پہنچا؛ برطانیہ میں 3 بچیوں کے اصل قتل کو عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر پورے برطانیہ میں مسلم کمیونیٹی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا پر مسلم شہری بتایا گیا جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔
برطانیہ کے سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلم کمیونیٹی عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہوگئی تھی۔
یہاں تک کہ لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر صادق خان نے بھی امتیازی سلوک پر شکوہ کیا کہ میری بیٹیوں تک کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
میئر صادق خان نے کہا تھا کہ افسوس اتنے عرصے برطانیہ میں رہنے کے باوجود اب ہم خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں۔ میں اپنی اولاد کے مستقل پر فکر مند ہوں۔
تاہم پولیس نے کسی مسلمان کے اس واقعے میں ملوث ہونے کو مسترد کرتے ہوئے اصل مجرم کو بالآخر گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ایک ڈانس روم میں داخل ہوکر وہاں رقص سیکھنے کے لیے آنے والی بچیوں پر چاقو کے وار کیے تھے۔
حملے میں 3 بچیاں 6 سالہ بیبے کنگ، 7 سالہ ایلسی ڈوٹ اسٹینکومبے اور 9 سالہ ایلس ڈیسیلوا ایگوئیر ہلاک اور 8 زخمی ہوگئی تھیں۔
عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ملزم کو جیل میں کم از کم 52 سال قید کاٹنا ہوگی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت مخالف اتحاد کا فروری میں اے پی سی بلانے پر غور
اسلام آباد:گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمہوری قوتوں کو مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا ایجنڈا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔
کانفرنس میں وکلاء ماہرین تعلیم، کسانوں، سول سوسائٹی سمیت مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔
گرینڈ اپوزیشن الائنس دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر نہ صرف حکومت کی غفلت کے باعث ملک میں جاری بحرانوں پر غور کرے گا بلکہ اس سے نمٹنے اور ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات میں اے پی سی بلانے کا معاملہ زیر بحث آیا، پچھلے کچھ دنوں سے، اپوزیشن اتحاد نے مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے تاکہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے مسائل سے نکلنے کا کوئی حل فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کر سکتا ہے اور انہیں اتحاد میں شامل ہونے کا کہہ سکتا ہے۔
چونکہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس لئے وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل ہو کرموثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔