اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت خلوص دکھانا چاہتی ہے تو 31 جنوری کے بجائے ابھی دکھائے، 31 جنوری میں بھی کوئی دیر نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات ہوئی تو مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، ہماری سادہ سی درخواست تھی کمیشن بنائیں کہ 9 مئی کو کیا ہوا؟ کمیشن میں سب بات کریں گے ایک دن میں کمشین کا فیصلہ نہیں آنا تھا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ نہیں ہونے دینا تو پھر اس طرح نہیں چلے گا، اگر حکومت سوچ رہی ہے کہ 8/9 فروری کو عوام کی رائے پر جس طرح مٹی ڈالی گئی ویسی اس معاملے پر ہوئی تو ہم حصہ نہیں بنیں گے، ہم اصول پر کھڑے رہیں گے اور اپنی اصولی پوزیشن کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر ایک اس وقت ایسی صورت سے دوچار ہے جس سے کسی کو دوچار نہیں ہونا چاہیے، بیسیوں مقدمے ہم سب پہ بنے ہوئے ہیں کسی وقت بھی  ہماری ازادی سلب ہو سکتی ہے، ہم پر حملے ہوئے ہیں، کل حامد رضا کے مدرسے پر حملہ ہوا ہے، ہمیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے پیکا ایکٹ پر رد عمل میں کہا کہ یہ ایک سیاہ دور ہے جس سے ہم گزر رہے ہیں، جو بھی قانون سازی کی جا رہی ہے وہ عوام کے خلاف ہے، قانون سازی عوام کے حقوق کو سلب کرنے کے لئے کی جا رہی ہے، یہ وہی معاملہ ہے جو الیکشن کے مینڈیٹ پہ ڈاکہ پڑا یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بول بھی نہ سکے، آپ سوشل میڈیا پر کوئی بات کرتے ہیں تو آپ کو دبوچ لیا جائے یہ قانون سازی اس لئے کی جارہی ہے، ملک میں قبرستان جیسی خاموشی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کی جا رہی ہے بانی پی ٹی

پڑھیں:

حکومت سے مذاکرات،بانی پی ٹی آئی نےجو ڈیشل کمیشن کےڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا

طیب سیف:پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، پی ٹی آئی  نے بانی تحریک انصاف نے ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا،جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہو گا ۔

  تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف  نے مذاکرات  کے حوالے سے  حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کےلیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔
پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی،28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے ۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

 ذرائع  کے مطابق  اس سے پہلےبانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31کی ڈیڈ لائن دی تھی،حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ  مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی ۔
 

متعلقہ مضامین

  • شیر افضل مروت نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
  • حکومت نے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی، سلمان اکرم راجا
  • مذاکرات سے متعلق حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی، سلمان اکرم راجا
  • شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا، سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لیا
  • شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کی ایک دوسرے کیخلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی
  • ہم نے حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے، شبلی فراز
  • جوڈیشل کمیشن ، پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو جواب دے دیں گے، عرفان صدیقی
  • حکومت سے مذاکرات،بانی پی ٹی آئی نےجو ڈیشل کمیشن کےڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا
  • ۔9 مئی کو ملک کے 8، 10 اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟