عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل پیش ہونے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے،
عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اور اسے جیل داخل نہ آنے دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے،
شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔ شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا۔
مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب ، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت
پڑھیں:
شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایت
شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اگاہ کر دیا۔
بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔
شیر افضل مروت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی ائی کو اگاہ کیا تھا۔