لاہور: تنخواہ لینے آئی لڑکی سے ملزمان کی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تنخواہ کی عدم ادائیگی پر لڑکی نے نوکری چھوڑ دی تھی۔
واقعے سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی تنخواہ لینے پہنچی تو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
—فائل فوٹولاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم دہشت گردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب...
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ نے بتایا ہے کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک منیجر کے گھر واردات کی تھی۔