وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 43 جوڑوں کی اجتماعی شادی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 43 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں منعقد ہوئی۔
43 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر شریک ہوئے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں اجتماعی شادی کی تقریب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے، وہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔
دھی رانی پروگرام کے تحت تمام جوڑوں کو فرنیچر سمیت لاکھوں روپے کا گھریلو استعمال کا سامان اور 1،1 لاکھ روپے مالیت کے تحائف بطور سلامی بھی دیے گئے۔
میانوالی میں ایک سماجی تنظیم کے زیرِ اہتمام 100جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
بہاولپور میں منعقد ہونے والی اس خصوصی تقریب میں 2 کرسچن اور 1 اسپشل جوڑا بھی شامل تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجتماعی شادی کی تقریب جوڑوں کی اجتماعی شادی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔