Jang News:
2025-01-24@14:32:41 GMT

بارش اور برفباری والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

بارش اور برفباری والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان سے نکل گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ شمالی ہوائیں بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی تک پھیل گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی روز بعد آج بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلی ہے،  سردی کی شدت کل سے کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

بلوچستان میں شدید سردی، تالاب اور سڑکوں پر پڑا پانی جم گیا

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری اور فروری کے پہلے ہفتے میں ایک اور مغربی سسٹم متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

گزشتہ ماہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سردی کی

پڑھیں:

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، شہری گھروں میں محصور

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

نیلم ویلی کے علاقے گریس، شونتر ویلی میں ایک ایک فٹ جبکہ کیل، جاگراں، لوات بالا میں 5 سے 8 انج اور پہاڑوں پر 4,4 فٹ برف پڑچکی ہے، علاقے میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں جس سے علاقہ مکینوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان میں ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا میں کالام، سوات میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام

آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر بالائی علاقے پاکستان خیبرپختونخوا شونتر ویلی گلگت بلتستان موسم نیلم ویلی

متعلقہ مضامین

  • بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، راستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، متعددراستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع
  • لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم
  • لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی
  • امریکامیں شدید سردی: ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، شہری گھروں میں محصور