چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کا معاملہ ،پی ٹی آئی نے 5رکنی پینل حکومت کو بھجوادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 5رکنی پینل حکومت کو بھجوادیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عامر ڈوگر نے چیف وہپ طارق فضل چودھری کو نام ارسال کئے،عمرایوب، عامر ڈوگر، شیخ وقاص، جنید اکبر اور خواجہ شیراز کے نام شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی
چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونا والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر یا منگل کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹٰ کا انتخاب ہوگا۔
اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کے چیئرمین کے حوالے سے حکومتی چیف وہپ کے خط کے جواب میں پی ٹی آئی نے 5 نام پیش کیے۔ جنید اکبرخان، عامر ڈوگر اور شیخ وقاص اکرم چیئرمین کی دوڑ میں شامل ہیں۔
خواجہ شیراز محمود اورعمر ایوب بھی چیئرمین کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبرخان کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے جنید اکبر خان کے نام پر آمادگی ظاہر کردی اور ممکنہ طور پر پی ٹی آئی ارکان جنید اکبر خان کو چیئرمین پی اے سی منتخب کریں گے۔