مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزاحمتی کارروائیوں میں 6 شوٹنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں، 12 دھماکہ خیز آلات کے زریعے دھماکے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کیخلاف 31 مزاحمتی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزاحمتی کارروائیوں میں 6 شوٹنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں، 12 دھماکہ خیز آلات کے زریعے دھماکے شامل ہیں۔ صیہونی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک آپریشن بھی کیا گیا، اس کے علاوہ مغربی کنارے میں 11 الگ الگ مقامات پر تصادم شروع ہونے کے ساتھ ایک مظاہرہ بھی ہوا۔ قابض فوج کا ایک سپاہی القسام کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہوا۔ علاقے میں مسلح جھڑپیں بھی جاری رہیں، جن میں قابض فوج کی جانب سے جنین کے شہر اور کیمپ اور قباطیہ، الیمون، عربہ اور فہما کے قصبوں پر دھاوا بولنے کے دوران 12 بارودی مواد کا دھماکہ بھی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نابلس پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں۔ دریں اثنا، دیر استیا قصبے کے لوگوں نے آباد کاروں کے حملے کا جواب دیتے ہوئے ان کی گاڑی کو تباہ کر دیا۔ جیریکو شہر اور ہیبرون میں بنی نعیم اور حلول کے قصبوں میں نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک:   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے گئے، یہاں 22 مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق  سٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

  یہ بھی پڑھیں:تیل سے مالامال ملک میں ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کی انٹری

 رپورٹ کے مطابق زائدالمیعاد اسٹنٹ اور ادویات کی خریداری میں263ملین روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے جواب طلب کرنے پر محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید
  • کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی