پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی  بین الاقوامی پرواز مسقط کے لیے روانہ ہو گئی۔
 

ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔  قومی ائرلائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لیے اڑان بھری۔ 

بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئی اے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔  پی آئی اے  ابتدائی طور پر مسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیے متحرک ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی پرواز ائرپورٹ سے پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

مٹھائی کے ڈبوں میں منشیات کی اسلام آباد سے مسقط اسمگلنگ ناکام


اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ 

مسافر نے یہ منشیات مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق مسافر امین اللّٰہ خان مسقط جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مٹھائی کے ڈبوں کو مشکوک قرار دیا۔ 

کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتار

بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبوں کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی 2 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم کو گرفتار کر کے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مٹھائی کے ڈبوں میں منشیات کی اسلام آباد سے مسقط اسمگلنگ ناکام
  • نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
  • نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ
  • گوادر ایئر پورٹ پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو گیا 
  • قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار
  • قومی ایئرلائن کی دبئی ملتان کی پرواز کے 5 فضائی میزبانوں سے 78 مہنگے آئی فونز برآمد
  • اماراتی ائرلائن کا کراچی میں کارگو بزنس حب قائم کرنے کا منصوبہ
  • گوادر کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی، وزیراعظم: قومی اسمبلی آمد پر شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، اپوزیشن کی ہلڑ بازی
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد , پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار بن گیا, تقریر کیے بغیر واپس روانہ