پاکستان میں غذائی افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے باوجود گزشتہ 17 ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مرتب کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاول کی زیادہ کھیپ سے خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سال بہ سال 14.

50 فیصد اضافے کے ساتھ 1.87 ارب ڈالر رہیں۔باسمتی چاول کی مقدار 30.62 فیصد اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 491 ٹن رہی اور اس کی مالیت 18.06 فیصد اضافے سے 43 کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی، نان باسمتی چاول کی برآمدات 13.47 فیصد اضافے سے 1.44 ارب ڈالر اور مقدار کے لحاظ سے 17.35 فیصد اضافے سے 26 لاکھ 43 ہزار ٹن رہیں۔بنگلہ دیش جیسی نئی منڈیاں پاکستانی چاول کے لیے کھل رہی ہیں، جس سے اس شعبے کی ترقی کے امکانات کو مزید تقویت مل رہی ہے، چاول کا شعبہ پاکستان کی برآمدات بالخصوص یورپی یونین اور برطانیہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔گزشتہ 2 سال کے دوران برآمدات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے باسمتی چاول کی اوسط قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہو گئی، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کی خریداری محدود ہے۔پہلے 6 ماہ میں چینی کی برآمدات 6 لاکھ 32 ہزار 804 ٹن تک پہنچ گئیں، جو ایک سال قبل 33 ہزار 101 ٹن تھیں۔مالی سال 25 کے 6 ماہ میں گوشت کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.64 فیصد اضافہ ہوا، نئی منڈیوں کے کھلنے، گوشت کی برآمدات میں نئی کمپنیوں کی شرکت اور اضافی مذبح خانوں کی منظوری نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بچھیا کے گوشت کی اوسط قیمت 700 روپے فی کلو سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔جولائی تا دسمبر سبزیوں بالخصوص پیاز کی برآمدات میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، پھلوں کی برآمدات میں 1.32 فیصد کمی ہوئی۔مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 1.47 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کی خام خوراک کی برآمدات 13.83 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 109 فیصد کا اضافہ کس بات کی علامت ہے؟

پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کی وجہ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلات زر میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟

گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی یہ پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔ پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 ارب ڈالر تک رہا۔

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن میں بہتری کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، ورکرز کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دسمبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔ ترسیلات زر کا پاکستان معاشی و مالی استحکام، ترقی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا نیا سنگ میل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

109 فیصد 582 ملین ڈالر wenews اضافہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس معاشی انقلاب

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ؛  ایک ہفتے میں 14 اشیا مزید مہنگی
  • سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ
  • پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 109 فیصد کا اضافہ کس بات کی علامت ہے؟
  • چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ
  • پاکستانی  عازمین کی سہولیات میں اضافہ،  حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم  ہوگئے، چند روز میں اعلان متوقع
  • ہونڈا اٹلس کارکے منافع میں 295 فیصد کا زبردست اضافہ
  • ملکی برآمدات میں اضافے کے باوجود تجارتی خسارہ بڑھنے پر معاشی ماہرین کا انتباہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ