کراچی:

شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق  اور  ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی ورثا کو بھی پولیس تلاش کر رہی ہے اور  متوفی کی لاش پولیس نے امانتاً سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کنٹینر مسافر کوچ پر گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ المناک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کرک انڈس ہائی وے دربار ہوٹک کے قریب پرانا ایس این جی پی ایل کے ساتھ پیش آیا، جہاں کنٹینر مسافروں سے بھری کوچ پر گر گیا۔

میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے  کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔  

گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی 

امدادی ٹیموں نے کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے مسافروں کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 مسافر کوچ میں سوار تھے، جس میں سے 10 موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ المناک حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ ہونے پر شہری طیش میں آگئے
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار
  • لبنان: اسرائیلی حملوں میں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر تشویش
  • طیارہ حادثے کا شکار پاک فضائیہ کے پائلٹ نے سب سے پہلے لوگوں سے کیا پوچھا؟ ویڈیو دیکھیں
  • کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
  • کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق