کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔ منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
(جاری ہے)
30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔مختلف الزامات کے تحت مزید 10 افراد کو سعودی عرب اور 1 شخص کو قطر سے ڈی رپورٹ کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد کو
پڑھیں:
پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
اسلام آباد(اوصاف نیوز)10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔
10ہزار کا کوٹہ ملنے کے بعد نجی اسکیم کے عازمین حج کی تعداد 24 ہزار ہوگئی اور مزید 67 ہزار کی بکنگ کی جاچکی ہے جب کہ حج آرگنائزرز نے 70کروڑ ریال سعودی عرب بھجوادیے۔
حج کوٹہ کے لیے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کردی گئی ہے اور پاکستان کا کل حج کوٹہ 179210 ہے۔
اس میں سے نصف کوٹہ 89605 سرکاری اسکیم کا ہے اور 89605 پرائیویٹ حج سکیم کا ہے، حج سروسز کے ایگریمنٹس اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے صرف 14ہزار عازمین حج کی پیمنٹس قبول کیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو فون کیا جس کے نتیجے میں سعودی حکومت نے مزید 10 ہزار عازمین کو اجازت دے دی۔
وزارت مذہبی امور نے یہ 10 ہزار کا کوٹہ حج آرگنائزر کی تنظیم ہوپ کو دے دیا۔
زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا