اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس  میں جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے، فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہو جاتا ہے،7سال یا بڑا بچہ خود کو ہینڈل کررہا ہوتا ہے،بچے کو اسی لئے ساتھ بٹھایا کہ یہ خود بتائے کس کیساتھ رہنا، کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتے ،عدالتیں بدلہ لینے کی جگہ نہیں اور نہ وکیل ٹولز ہیں،بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی،میں اس بچے سے ساتھ ساتھ پوچھ رہا ہوں یہ اپنا ویو رکھتا ہے،منفی اثرات ختم کرنا چاہئیں۔

ایلون مسک کی کمپنی ’ سٹارلنک‘ نے پاکستان میں کیا چیز بنانے کی خواہش ظاہر کر دی؟ بڑی خبر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں:محسن نقوی

واشنگٹن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات ہوئی .جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں. آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب کانگریس مین تھامس سوازی کا کہنا تھا کہ کانگریس مین تھامس سوازی پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں. جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی، جسٹس محسن اختر کیانی
  • بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی،جسٹس محسن اخترکیانی
  • مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ 
  • وزیر داخلہ کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بات چیت
  • امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں:محسن نقوی
  • جسٹس منصور کے بینچ سے مخصوص کیس نکالنا عدالت عظمیٰ کے اپنے فیصلے کی نفی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار
  • جسٹس منصورعلی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ بار
  • جسٹس منصورعلی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ بارکااعلامیہ
  • یہ بات درست نہیں کلنٹن باتھ روم گئے، نواز شریف کی سزا سے متعلق چیف جسٹس سے بات کی، نسیم اشرف