پراپرٹی مسائل ، لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کیلئے لاہور میں سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیے ہیں۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو تحریری مطالبات دے دیے ہیں، اب اگر 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ ہی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے، یہ پراپرٹی اس وقت خریدی گئی جب نواز شریف وزیراعظم تھے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی
بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ القادر کیس میں نیب کو پوچھنا چاہیے تھا کہ یہ جائیداد کس پیسے سے خریدی گئی، لیکن اس معاملے کو سائیڈ پر کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے حسن نواز سے ون ہائیڈ پراپرٹی خریدی اور اس کو آگے بیچ دیا۔ بد قسمتی سے عدالت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں، آئین کو روندنے کا نقصان پارلیمنٹ کو بھی ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ تو سپریم کورٹ سے ہونا ہے، یہ چاہے آئینی بینچ یا ریگولر بینچ کرے یہ ہونا ہے، یہ نئی قسم کا کیس ہے اس میں توقعات تو کچھ بھی کی جا سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews القادر ٹرسٹ کیس پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی حسن نواز حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ملک ریاض وی نیوز