نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی اغاز ہوگیا۔
نوتعمیر ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9 بج کر 41 منٹ پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی جبکہ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا۔ اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔
ایئرپورٹ منیجر خالد کاکڑ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے تکنیکی ٹیسٹ اور دیگر مراحل مکمل کرلیے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔ گوادر ایئر پورٹ کے لیے فی الحال قومی ایئر لائن کی پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔
اس ایئر پورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن ایئر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ایئر لائن گوادر کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کے لیے ایئر بس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق پرواز پی کے ایئر لائن نیو گوادر ایئر پورٹ پورٹ سے کے لیے
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبے پر آزاد جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔اوور سیز پاکستانیوں کے پرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اہل کنسلٹنٹس طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹینڈر کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔