پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر غور کرنیکا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن کے اعلان کے لیے 7 دن بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 2 مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کے لیے لیکن کوئی پراگریس نہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں۔
عمران نے مذاکرات ختم کردیئےاسلام آبادپاکستان تحریک انصاف بانی اور سابق.
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک 2021ء کا قانون ہے، پانچ 2023ء کے، دو 2024ء سے پڑے ہیں، 2021ء والا قانون ابھی پاس نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی حکومت کو 7 دن کا وقت دیا تھا، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنا لہٰذا بات چیت نہیں ہوگی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کمیشن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا، ہماری خواہش تھی مذاکرات ہوں اور آگے چلیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مذاکرات ختم پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں، بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کا وقت بھی بہت تھا، پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کھلے دل کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ہم نے کوئی ناجائز مطالبات نہیں کئے تھے بلکہ ہم نے صرف اپنے دو مطالبات ہی حکومت کے سامنے رکھے تھے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 7دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔حکومت چاہتی ہے کہ اگرمذاکرات دوبارہ سے شروع ہوں تو اس کیلئے ان کو عملی قدم اٹھانا پڑیگا اور کمیشن کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔(جاری ہے)
اگر حکومت ہمارا مطالبہ مان لیتی ہے تو پھر ہم دوبارہ مذاکرات کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔
حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیاگیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیاتھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے مذاکرات ختم کرنے کاکہہ دیا تھا ،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا تھا کہ اب حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں ہونگے۔حکومت نے 7روز میں کمیشن بنانا تھا جس کا وقت 23جنوری تک تھا۔ 7دن پورے ہوگئے تھے لیکن اب تک حکومت کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا تھااس لئے ہم مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں میری اور وکلاءکی ملاقات ہوئی تھی ۔افسوس کی بات تھی حکومت کی جانب سے ابھی تک کمیشن بنانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیاگیاتھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاحکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات کوختم سمجھیں۔ عمران خان نے واضح کیا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے مزید راو¿نڈ نہیں چلیں گے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم آئین وقانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔