— فائل فوٹو

حکومتِ پنجاب نے رمضان پیکج  کے لیے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت نگہبان رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے جبکہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب میں 30 لاکھ گھرانوں کو رمضان پیکیج فراہم

پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج فراہم کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

 اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ

ویب ڈیسک: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا ، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہی طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہو گی۔

 گوادر ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار


 

متعلقہ مضامین

  • انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم
  • پنجاب میں لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ، رجسٹریشن شروع
  • پراپرٹی مسائل ، لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
  • نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ
  • پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا فیصلہ
  • سال 202ء میں 3070بچے لاپتا ہوئے ،رپورٹ
  • پنجاب اسمبلی: وزرا غائب، اپوزیشن کا بانی کی رہائی کیلئے احتجاج، سپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی
  • حکومت کو مذاکرات کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے، شبلی فراز
  • کرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری،8 بنکرز مسامسمار