تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کرینگے: رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، پی ٹی آئی لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، جس طرف پی ٹی آئی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر بات ہیں کرنی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے، پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہے اور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف پی ٹی آئی
پڑھیں:
پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ
پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مشیر وزیراعظم رانا ثنا کہتے ہیں بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے، ہماری مسلح افواج اس کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس حوالے سے مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور بھارت کی کوئی بھی ایسی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پانی روکنے کے لیے ڈیم بنائے گا، لیکن پاکستان ایسا کوئی ڈیم بننے ہی نہیں دے گا۔مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کو ناکام بنانا پاکستان کی ترجیح ہے اور ہم اس معاملے میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا پہلگام اور جعفر آباد حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ پاکستان کا پہلگام اور جعفر آباد حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما پاک بھارت کبڈی میچ میں جیتی ٹرافی روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس پہنچ گئی صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر حق کھو بیٹھا: محمد علی درانی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر اسرائیلی اور بھارتی انتہا پسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم