پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں ایک ماہ کے دوران 23.07فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 23.07فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 176 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ جبکہ نومبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 143 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 33ارب روپے یعنی 23فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسیی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 4200روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا2 لاکھ87ہزار 450 روپے پرپہنچ گیا اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 3642 روپے کے اضافے سے2لاکھ 46 ہزار 440روپے ہوگئی ۔