ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس نے کہا ہم آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، بلوچ کمانڈر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس نے کہا ہم آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، بلوچ کمانڈر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس)مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔
مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔
دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا، غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔
دہشت گرد کمانڈر نے نجیب اللہ کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔
صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بوچستان میں دہشت گردی کا گھناونا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھولا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
تیمر گراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
سکیورٹی فورسز نے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا، دہشت گرد حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر دیر میں خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی۔