برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران، برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، ریل، ہوائی اور فیری سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اور سڑکیں و پل بند ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں ،سردی کی شدت میں معمولی کمی

کراچی(آن لائن)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی د±ھند کے باعث
حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سردی تھم گئی

متعلقہ مضامین

  • ریڈ بس کا نیا کرایہ: عوام کےلیے ’ریڈ‘ الرٹ!
  • برطانیہ ،برفانی طوفان کی پیشگوئی، پانچ دن کیلئے الرٹ جاری
  • شی جن پنگ اور پوٹن کی ڈیڑھ گھنٹہ میٹنگ، کیا کچھ زیربحث آیا؟
  • پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے خواتین کس طرح متاثر ہو رہی ہیں؟ پریشان کن خبر
  • امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں ،سردی کی شدت میں معمولی کمی
  • ماہرین نے مستقبل میں جھلسا دینے والی گرمی کی پیشگوئی کردی
  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی جاری رکاوٹیں کال سنٹر کی صنعت کو شدید متاثر کر رہی ہیں. ویلتھ پاک
  • ماہرین نے آنے والے وقتوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی پیشگوئی کردی