پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 138 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں
پڑھیں:
موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دی
موٹروےپولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ سے ملنے والے5لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور 2 لاکھ 30ہزار مالک کے حوالے کر دیے۔
ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساہیوال کے قریب فاروق نامی شہری کی گاڑی ٹائر پنکچر ہوگیا تھا
ٹائر تبدیل کرتے ہوئے زیورات اور نقدی قومی شاہراہ ہر بھول گیا۔
ترجمان نے کہا کہ شہری نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بیگ گمشدگی کی اطلاع دی، موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر بیگ ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا جس پر قیمتی بیگ مل جانے کے بعد شہری نے موٹروےپولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔