پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کی وجہ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلات زر میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟

گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی یہ پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔ پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.

21 ارب ڈالر تک رہا۔

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن میں بہتری کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، ورکرز کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دسمبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔ ترسیلات زر کا پاکستان معاشی و مالی استحکام، ترقی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا نیا سنگ میل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

109 فیصد 582 ملین ڈالر wenews اضافہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس معاشی انقلاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 109 فیصد 582 ملین ڈالر اضافہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس معاشی انقلاب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ترسیلات زر ملین ڈالر

پڑھیں:

کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ

نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، تاکہ عوام کو بروقت آگاہی مل سکے۔ نئے کرایے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا کرایہ کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ۔۔ اشیائےخورونوش کی برآمدات میں اضافہ۔۔؟
  • گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد اضافہ
  • کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ
  • پٹرولیم درآمدی بل میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ،ڈیزل کی درآمد میں کمی کا سامنا
  • اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے‘ وزیر خزانہ
  • ملکی برآمدات میں اضافے کے باوجود تجارتی خسارہ بڑھنے پر معاشی ماہرین کا انتباہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • ’’اڑان پاکستان‘‘ وہ کامیابی کی کنجی جس پر شہباز شریف کی دسترس ہے
  • دسمبر 2024ء کی با نسبت جنوری میں چینی کی پیداوار میں اضافہ